i پاکستان

عمران خان کے جلسوں سے پی ٹی آئی کے واحد قومی پارٹی ہونے کا احساس ہوتا ہے، فواد چودھریتازترین

September 03, 2022

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسوں کی وسعت سے پاکستان تحریک انصاف کے واحد قومی پارٹی ہونے کا احساس ہوتا ہے،ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے لکھا کہ وسطی اور شمالی پنجاب کے بعد آج جنوبی پنجاب عمران خان کا ہم آواز ہوگا، پھر فیصل آباد اور پھرسکھر سے سندھ عمران خان کا ہمسفر بنے گا،انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پاکستان میں عمران خان کے علاوہ کوئی اور لیڈر اس قومی اثر و نفوذ کا حامل نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی