i پاکستان

عمران خان کے 7حلقوں میں ضمنی انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاریتازترین

January 19, 2023

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 7حلقوں میں ضمنی انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے تاخیر سے جمع کرائے گئے اخراجات کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے معاملے پر درگزر کرلیا۔جمعرات کے روز الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 7حلقوں میں ضمنی انتخابات کے اخراجات جمع نہ کرانے کا معاملہ زیر غور آیا، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے تمام حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا فیصلہ سنا دیا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے 7حلقوں سے کامیاب ہوئے تھے لیکن عمران خان کی جانب سے حلقوں میں کامیاب انتخابی اخراجات جمع نہیں کرا ئے تھے،الیکشن کمیشن کی جانب سے 20دسمبر 2022ء کو محفوظ فیصلہ کیا گیا تھا،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کے تمام حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا اور معاملے کو درگزر کیاگیا،الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تاخیر سے جمع کرائے گئے اخراجات کی استدعا کو منظور کر لیا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے این اے 22مردان، این اے 24چارسدہ، این اے 31پشاور اور این اے 108فیصل آباد سے کامیاب ہوئے تھے، اس کے علاوہ عمران خان این اے 118ننکانہ ،این اے 239کورنگی کراچی اور این اے 45کرم سے بھی کامیاب ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی