i پاکستان

عمران خان حملہ کیس میں اہم پیشرفت، تفتیش سی ٹی ڈی کے سپرد، ملزم لاہور منتقلتازترین

November 04, 2022

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی تفتیش محکمہ انسداد دہشتگردی کے سپرد کر دی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم نوید کو تفتیش کے لئے لاہور منتقل کردیا گیا جہاں ملزم کو چوہنگ میں قائم سی ٹی ڈی کے سیل میں پہنچادیا گیا ہے جب کہ ملزم سے سی ٹی ڈی سمیت دیگراداروں کی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے بیان کے بعد پولی گرافک ٹیسٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی یا مقامی تھانے میں درج کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی