i پاکستان

عمران خان، بشری بی بی کے جیل سیل کا دورہ کرنے کیلئے متفرق درخواست دائرتازترین

August 19, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے سیل کا دورہ کرنے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار اظہر صدیق نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اظہر صدیق بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کو حاصل سہولیات کا جائزہ لے کر عدالت میں رپورٹ پیش کرنا چاہتے ہیں، دیکھنا چاہتے ہیں کہ دونوں ملزمان کو دی گئی سہولیات بین الاقوامی قوانین و معاہدوں کے مطابق ہیں یا نہیں۔ انہوں نے استدعا کی کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو اظہر صدیق کو عمران خان، بشری بی بی کے جیل سیل کا دورہ کرانے کے احکامات دیئے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی