i پاکستان

عمران خان اپنے ذاتی سیاسی مفادات کیلئے ملک اور عوام کے مفادات کو قربان کرنے کو تیار ہیں، شیری رحمانتازترین

February 07, 2023

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں آئین، جمہوریت اور بنیادی آزادیوں کی دھجیاں اڑائیں، اب وہ حقیقی آزادی اور حقیقی جمہوریت کی نام پر سیاست کر رہے، ٹوئٹر پر شیری رحمان نے کہا کہ کبھی کہتے ہیں ان کی سیاست نہیں جہاد ہے، کبھی کہتے ہیں ان کی سیاست نہیں بلکہ جنگ ہے، عمران خان کی سیاست غیر سنجیدہ اور گمراہ کن ہے، عمران خان اپنے ذاتی سیاسی مفادات کیلئے ملک اور عوام کے مفادات کو قربان کرنے کو تیار ہیں، شیری رحمان جب بھی ہم معاشی بحران سے نکلنے کے قریب ہوتے ہیں یہ عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے سرگرم ہوجاتے ہیں، شیری رحمان نے کہا کہ یہ ملک کو قرضوں اور معاشی بحران میں دھکیل کر نجات دہندہ بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی