احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی۔ بدھ کو احتساب عدالت راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو پیش کیا گیا ، پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی کے چار وکلا سلیمان صفدر، خالد یوسف مشال یوسف، عثمان گل ہیں جس میں پراسیکیوٹر عثمان گل بیمار ہیں ، باقی وکلا کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بشری بی بی کے وکلا صفائی کی عدم حاضری پر عدالت نے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی ، عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر ہر صورت جرح کرنے کی ہدایت کر دی ۔ آخری گواہ پر وکلا صفائی کی جرح مسلسل 24 ویں سماعت میں بھی نہ ہو سکی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی