سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہم سب کیلئے سب سے اہم مسئلہ فلسطین ہے، ، وزیرِ خارجہ اور وزیراعظم مسئلہ فلسطین پر توانا آواز بلند کریں، عمران خان امت مسلمہ کا واحد لیڈر ہے جو ساری امت کی ترجمانی کرتا ہے۔جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں خارجہ امور سے متعلق کٹوتی تحاریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیو غزہ مہم کچھ مہینوں سے چل رہی ہے، وزیر خارجہ تشریف لے جائیں گے تو سیو غزہ مہم کو تقویت ملے گی، قائدِ اعظم نے فلسطینیوں کے وکیل کے طور پر پالیسی کا فریم ورک دیا تھا قائد اعظم کی پالیسی کے مطابق اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے، فلسطین میں شہادتوں کی اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہسپتالوں میں بچوں اور خواتین کو مار رہا ہے، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے اس مسئلے پر توانا آواز بلند کی، وزیرِ خارجہ اور وزیراعظم مسئلہ فلسطین پر ویسی ہی توانا آواز بلند کریں،بانی پی ٹی آئی نے افغانستان میں امن کے لئے دو او آئی سی کانفرنسز منعقد کیں، بانی پی ٹی آئی نے فلسطین اور امت مسلمہ کے مسائل پر اسلامک بلاک کی بات کی تھی انہوں نے کہا کہ عمران خان امت مسلمہ کا واحد لیڈر ہے جو ساری امت کی ترجمانی کرتا ہے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی