پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی کھیل داس خان نے کہا ہے کہ عمران خان ایک طرف اسٹیبلشمنٹ کے خلاف تنقید کرتے ہیں دوسرا کہتے ہیں کہ ہم صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کریں گے۔وہ دوہرا معیار ترک کریں۔اسٹیبلشمنٹ نے کہہ دیا ہے کہ وہ اب سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے صرف سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔وہ پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے۔انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ عمران خان مذاکرات پر راضی ہو گئے ہیں،مگر ان کا دوہرامعیار ابھی تک قائم ہے،ماضی میں وہ ساز باز کر کے برسر اقتدار ائے تھے اب ایک مرتبہ پھر وہ اسٹیبلشمنٹ سے ہی بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی