اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ نئی نیب انکوائری میں طلبی کے نیب کال اپ نوٹسز کے خلاف کیس کی کازلسٹ منسوخ کر دی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی کازلسٹ بنچ کی عدم دستیابی کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کرنا تھی۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی نے نئی نیب انکوائری میں نیب طلبی کے نوٹس چیلنج کر رکھے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی