i پاکستان

عمر سرفراز چیمہ کی بازیابی کیلئے دائر درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی گئیتازترین

May 16, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ کی بازیابی کیلئے دائر درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما عمرسرفراز چیمہ کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سرفراز ڈوگر نے عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، اسی مقدمے میں رہنما پی ٹی آئی جوڈیشل ہو چکے ہیں۔ بعدازاں عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی