i پاکستان

عمر کوٹ، سگے چچا نے مبینہ طور پر 2 ننھے بھتیجوں کے سر تن سے جدا کر دئیےتازترین

November 15, 2024

عمر کوٹ میں سگے چچا نے مبینہ طور پر 2 ننھے بھتیجوں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق عمر کوٹ کے گائوں رانا واہ جاگیر میں ملزم اپنے بڑے بھائی کے ڈھائی سالہ اور ڈیڑھ سالہ بچوں کو گھر سے باہر کھیلنے کے لیے لے گیا، دن بھر واپس نہ آنے پر گھر والوں نے تلاش کیا تو بچوں کی سرکٹی لاشیں ملیں۔ بچوں کے والد نے بتایا کہ ملزم نے بچوں کے سر کلہاڑی کے وار کرکے علیحدہ کیے، بچوں کو کیوں قتل کیا ہمیں اب تک معلوم نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق ایک بچے کی صرف لاش ملی ہے سر نہیں ملا، بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی