i پاکستان

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس،آغا سراج درانی کا گھر سب جیل قرارتازترین

March 21, 2023

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت نہ ملنے پر قید کردیا گیا، ان کے گھر کو سب جیل قرار دیدیا گیا۔ کراچی کی احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف آمدن سے زیادہ اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت نے جج کی عدم تعیناتی کی وجہ سے ریفرنس نیب کورٹ نمبر 7 منتقل کردیا، جس کی اگلی سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔ اسپییکر سندھ اسمبلی ریفرنس میں ضمانت نہ ملنے کی وجہ سے گھر میں ہی قید ہیں، ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی