i پاکستان

آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر پہلے نمبر پر آگیا ،کراچی کی فضا بھی مضرِ صحتتازترین

December 02, 2024

صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کی شدت کم نہ ہو سکی ،ہفتے کے پہلے روز دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ایک بار پھر لاہور کا پہلا نمبر آگیا ۔لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 277 ریکارڈ کی گئی ۔ ڈی ایچ اے فیز فائیو کا اے کیو آئی 459 پر جاپہنچا، یو ایس قونصلیٹ کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 433 رہا، گلبرگ کے علاقے میں اے کیو آئی کی شرح 416 رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں ۔ اس کے علاوہ ملتان میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 248 جب کہ کراچی میں 193 ریکارڈ کی گئی ۔کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت ہے اور شہرِ قائد دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبرپر رہا۔ماہرین کے نزدیک 151 سے 200 انڈیکس مضر اور 201 سے 300 انتہائی مضر صحت ہے۔ماہرین کے مطابق شہر کا فضائی معیار صحت کیلیے مضر ہے لہذا عوام احتیاط برتیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی