علی قاسم گیلانی اور زینب محمود بلوچ نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔دونوں نو منتخب اراکین اسمبلی نے جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حلف اٹھایا .ڈپٹی سپیکر غلام مصطفی شاہ نے ان حلف لیا۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اپنے بیٹے کی حلف برداری کے سلسلے میں قومی اسمبلی کی وی ائی پی گیلری میں موجود تھے۔دونوں اراکین نے حلف برداری کے بعد اسمبلی رول پر دستخط کیے۔ علی قاسم گیلانی نے بعد میں گیلری میں جا کر اپنے والد سے مصافہ کیا اور ان سے مبارکباد وصول کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی