وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور اسد قیصر کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ منسوخی کے حوالے سے مشاورت ہوئی، اسلام آباد و گردونواح کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں سے بچنے اور دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی، علی امین گنڈاپور نے تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی