i پاکستان

علی امین گنڈاپور سے افغان قونصل جنرل کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیالتازترین

September 13, 2024

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے افغانستان سے خود بات چیت کا اعلان کر کے افغان قونصل جنرل سے ملاقات بھی کر ڈالی۔ افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی سے ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پائیدار امن کے قیام کے لیے سنجیدہ کوششیں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جرگہ تشکیل دے کر پڑوسی ملک کے ساتھ بات چیت کرے۔ وزیراعلی کے پی نے مزید کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے، کے پی حکومت صوبے میں قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی