i پاکستان

علی امین گنڈاپور ڈرامہ ، پوری پی ٹی آئی اس ڈرامے پر لگی تھی کہ وزیراعلی مسنگ پرسن ہے ،راناثناء اللہتازترین

October 07, 2024

وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور ڈرامہ ہے اور پوری پی ٹی آئی اس ڈرامے پر لگی تھی کہ وزیراعلی مسنگ پرسن ہے ،اس کی کی آڑ میں دنیا میں اداروں کوبدنام کرنا چاہتے تھے۔ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورنے ڈرامہ کیا ہے، یہ اس ڈرامے سے شنگھائی کانفرنس پراثراندازہونا چاہتے تھے، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے، یہ چاہتے ہیں بحران سے ملک نہ نکلے، یہ چاہتے ہیں ایس سی او کو سبوتاژ کیا جائے۔صوبائی اسمبلی اجلاس تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ ، یہ آپس میں مشاورت کر رہے تھے۔ جب انہوں نے دیکھا کہ ڈرامہ ناکام ہو رہا ہے تو اسمبلی میں تقریر کرائی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختوا کا کہنا ہے کہ بارہ اضلاع کراس کرکے آیا ہوں، علی امین گنڈا پوربتائیں کونسے بارہ اضلاع کراس کرکے آئے ہیں،مارگلہ ہل کی دوسری طرف سے ایک گھنٹے میں بندہ خیبرپختونخوا پہنچ جاتا ہے، علی امین گنڈا پورجھوٹ بول رہا ہے۔رانا ثنا کا کہنا تھا کہ یہ چونگی نمبر26سے کل نکلا تھا، اسے اسی وقت پکڑلینا چاہیے تھا، اسے اپنی نگرانی میں خیبرپختونخوا ہائوس رکھنا چاہیے تھا، میری تو رائے تھی اسے اٹک سے آگے نہیں آنے دینا چاہیے تھا۔مشیر وزیراعظم نے کہا کہ علی امین گنڈا پورکے ڈی چوک پہنچنے کو ناکامی نہیں کہوں گا، انہوں نے خطرناک ڈرامہ شروع کیا تھا، یہ دنیا کوکہہ رہے تھے کہ وزیر اعلی لاپتہ ہوگیا ہے، سوشل میڈیا پراسد قیصرجیسے سنجیدہ لوگ بھی پروپیگنڈا کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دنیا میں پاکستان کے امیج کوخراب کررہے تھے، ملک میں معاشی استحکام آنے سے ملک کا فائدہ ہوگا، لوگوں کوسمجھنا چاہیے،یہ ملک میں افراتفری،فساد چاہتے ہیں۔رانا ثنا کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی،اسلام آباد کے لوگوں کو تین دن مشکل کا سامنا کرنا پڑا، ہمیں اس حوالے سے تحفظات ہیں، ان کے اتنے زیادہ لوگ نہیں تھے، کیا ضرورت تھی پورے شہر کو بند کرنے کی، انہوں نے فتنہ آپریشن لانچ کیا تھا، کل لاہور سے ان کو زیرورسپانس ملا۔ پنجاب کے لوگوں کو سمجھ آگئی، یہ ملک دشمن ہیں، فتنہ ہیں، ملک میں افراتفری اور انارکی چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی