i پاکستان

علی امین گنڈا پور کا فیصل کریم کنڈی سے رابطہ، گرینڈ جرگے میں شرکت کی دعوتتازترین

October 10, 2024

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے پہلا باضابطہ رابطہ کیا ہیا ور انہیں گرینڈ جرگے میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اسلام آباد سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، انہوں نے اسلام آباد میں تمام مصروفیات ترک کر دیں۔فیصل کریم کنڈی وزیرِ اعلی ہائوس میں گرینڈ جرگے میں شریک ہوں گے، جرگہ تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کی مشاورت سے بلایا گیاہے۔گرینڈ جرگے میں امن و امان کی صورت حال، پشتون قومی جرگہ اور مختلف امور پر بات ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی