i پاکستان

آج ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے چاہے جتنا وقت لگے، علی امین گنڈاپورتازترین

October 03, 2024

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آج (جمعہ کہ) ہرصورت ڈی چو ک پہنچیں گے چاہے جتنی دیر بھی لگے ۔آج جار اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی چوک کے مقام پر احتجاج کی کال پر تبصر ہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام آئین کے تحفظ، قانون کی پاسداری کے لیے خوف کے بت توڑ کر نکلیں گے،حقیقی آزادی کے لیے ہم جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ اپنا حق واپس ملنے تک لڑتے رہیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور فارم 47 کی پنجاب حکومت جتنا بھی تشدد کرے ہم نے اپنا آئینی حق لینا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ پرائیویٹ گاڑیوں کی پکڑ دگھڑ غیر قانونی اقدام ہے، پرائیویٹ گاڑی مالکان موٹروے پر اپنی گاڑیاں نہ لائیں نقصان کے ذمہ دار ہم نہیں ہوں گے۔علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت مالکان کر زدوکوب کرکے گاڑیاں پکڑ رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ پشاور سے دس بجے اور صوابی سے 11 بجے تک نکلیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی