پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج یا کل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کا پول کھلنے والا ہے ، جو بجٹ پیش ہوا اور جو پاس ہوا اس میں دن اور رات کا فرق تھا، کوئی پاکستانی قوم کو اس مایوسی سے نکالنے کیلئے منصوبہ بندی اور صف بندی نہیں کر رہا، صف بندی ہو رہی ہے تو صرف حصول اقتدار کے لئے۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈار صاحب کو آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیکنے پڑے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن حصول اقتدار کے لئے دبئی میں ہیں۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز وزارت عظمی کے امیدوار ہیں، بھارت کے وزیرِ اعظم کے بیان پر کسی نے جواب نہیں دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی