i پاکستان

عیدالفطر اس بار تیس روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023 کو ہوگیتازترین

April 08, 2023

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے دکھائی دینے کیلئے چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے، اس روز مطلع صاف ہوا تو بھی چاند دکھائی نہیں دے گاسیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ جمعرات بیس اپریل کی شا م عیدالفطر کے ہلال کی رویت نہیں ہوگی ۔ عیدالفطر اس بار تیس روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023 کو ہوگی ۔ سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کہ مطابق نیا چاند جمعرات 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9بج کر 13 منٹ پر پیدا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دکھائی دینے کیلئے چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے، اس روز مطلع صاف ہوا تو بھی چاند دکھائی نہیں دے گا۔ خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ 21 اپریل کو 30 رمضان اور 22 اپریل کو یکم شوال ہوگی لہذا 20 اپریل کی شام موصول ہونے والی شوال کے چاند کوئی بھی شہادت جھوٹی ہوگی۔ اس روز یعنی 29 رمضان المبارک کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت کے لئے 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 10 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی۔ جبکہ کویتی ماہر فلکیات اور تاریخ دان عادل السعدون نے کہا ہے کہ سال رواں 1444 ہجری میں بھی عیدالفطر مسلم ممالک میں مختلف ایام میں منائی جائے گی اور اس کا انحصار شوال کا چاند نظر آنے پر ہوگا۔ تاہم رمضان کا اختتام 21 اپریل کو ہوگا اور عید 22 اپریل کو ہوگی۔ چاند نظر آنے کے حالات کے بارے میں انہوں نے وضاحت سے بتایا ہے کہ کہا کہ 20 اپریل 2023 کو چاند سورج کے ساتھ ہو جائے گا اور اسی وقت اس کو گرہن لگے گا جو عرب خطے میں نظر نہیں آئے گا۔ ملاپ اور چاند گرہن کا وقت صبح 7 بجکر 12 منٹ پر ہے۔ غروب آفتاب شام 6 بجکر 6 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند غروب شام 6 بج کر 42 منٹ پر ہوگا۔ اس وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے اور 6 منٹ ہوگی۔ انہوں نے ہلال دیکھنے کی شرائط پوری نہ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر عرب ممالک حتی کہ موریطانیہ میں بھی 29 ویں رمضان کو عید کا چاند نظر نہیں آئے گا نہ کھلی آنکھوں سے اور نہ ہی دوربین سے۔ اس لیے اس سال زیادہ تر مسلم ممالک میں عید 22 اپریل کو ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی