i پاکستان

عید کے بعد دوبارہ احتجاج پر جانیکا پروگرام ہے،ہمارے اور مولانا کے فاصلے اتنے زیادہ کہ قریب لانے میں وقت لگے گا، جنید اکبرتازترین

March 08, 2025

چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی اور صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر نے کہا ہے کہ عید کے بعد دوبارہ احتجاج پر جانیکا پروگرام ہے ہماریاورمولانا فضل الرحمان کے فاصلے اتنے زیادہ ہیں کہ قریب لانیمیں وقت لگے گا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ جیل میں ہماری بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، بدقسمتی سے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماریاورمولانا کے فاصلے اتنے زیادہ تھے کہ ان کو قریب لانے میں وقت لگے گا،عید کے بعد دوبارہ احتجاج پر جا نے کا پروگرام ہے، عمران خان کا مولانا فضل الرحمان سمیت باقی پارٹیوں کو بھی ساتھ ملانے کا ارادہ ہے۔صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے توپارلیمنٹ سے باہرجماعتوں کوبھی ساتھ ملانے کا کہا ہے، ہماری خواہش ہے مولانا فضل الرحمان احتجاج میں ہمارے ساتھ شریک ہوں، اگرمولانا احتجاج میں آگئے تو بہت خوشی ہو گی، اگر نہ آئے تو ہم اپنے ورکرز پر انحصارکریں گے۔جنید اکبر نے مزید کہا کہ ہم نے مولانا پر کوئی احسان کرنا ہے اور نہ انہوں نے ہم پر، تحریک کے خدوخال سے متعلق عمران خان سے رائے لیں گے پھر فائنل ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی