i پاکستان

عید الاضحی، قیدیوں کی سزائوں میں کمی اور رہائی کی سمری تیارتازترین

June 05, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عید الاضحی کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی اور رہائی کی سمری تیار کر لی گئی۔ قیدیوں کی سزاوں میں کمی اور رہائی سے متعلق سمری منظوری کیلئے عید سے قبل صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔ سمری منظور ہونے کی صورت میں دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70 سال سے زائد عمر کے مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی مستفید ہوں گی، دو تہائی سزا مکمل کرنے والی خواتین جو 5 سال سے چھوٹے بچوں کیساتھ جیل میں ہیں مستفید ہوں گی۔ قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کیلئے دو تہائی سزا مکمل ہونا اور اچھے کنڈکٹ کا مظاہرہ لازم ہے۔ علاوہ ازیں سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سینٹرل جیل لاہور کا دورہ کیا، انہوں نے کچن، ہسپتال، قیدیوں کے بیرکس، انڈسٹریل اور ووکیشنل سینٹر کا معائنہ بھی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی