i پاکستان

آئینی بینچ ،غیرملکی اثاثوں اور بینک اکائونٹس کیخلاف درخواست 20ہزار جرمانے کیساتھ خارجتازترین

November 14, 2024

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے غیرملکی اثاثوں اور بینک اکائونٹس کیخلاف درخواست 20ہزار جرمانے کیساتھ خارج کردی۔آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کیس میں وکیل درخواست گزار سے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کوکوئی ہدایت نہیں دے سکتی، قانون سازی کیلئے اپنے نمائندے سے رجوع کریں۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں غیرملکی اثاثوں اور بینک اکائونٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے ایسا کوئی قانون موجود نہیں، پارلیمان جب تک قانون سازی نہیں کرتی نااہلی کیسے ہوسکتی ہے؟۔درخواست گزارنے جواب دیا کہ عدالت فیصلہ کرے گی تو قانون سازی بھی ہوجائے گی، اس پرجسٹس امین الدین نے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتی، قانون سازی کیلئے اپنے نمائندے سے رجوع کریں۔آئینی بینچ نے درخواست 20ہزار جرمانے کیساتھ خارج کردی ۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی