i پاکستان

آئین بنانے والوں کو سیاسی دور اندیشی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وزیراعظمتازترین

April 10, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم آج 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی منا رہی ہے، آئین بنانے والوں کو سیاسی دور اندیشی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہبازشریف نے لکھا کہ قوم آج 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی منا رہی ہے، ایک ایسی مقدس دستاویز جس نے 50 برس میں کئی طوفانوں کا مقابلہ کیا، آئین کی مقدس دستاویز نے وفاق کو ایک ساتھ تھام رکھا ہے۔ میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئین بنانیوالوں کو سیاسی دور اندیشی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ کو قومی زندگی کا مرکز و محور بنایا جائے، آئین کی روشنی میں بنائے گئے رہنما اصول ہمیں آگے کی راہ دکھلاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی