پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں کا اثر نو جائزہ لیا جائے،ملک بھر میں لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔یہ کوئی صحیفہ نہیں ہے جس کو تبدیل نہ کیا جائے،از سر نو جائزہ نہ لیا گیا تو پارلیمنٹیرین کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو جائے گا، جمعہ کوپارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا کہ حکومت چوروں پر مشتمل ہے اور ڈکیتیاں ڈالی جا رہی ہیں،بجلی کے مہنگے ترین ریٹس نے لوگوں کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے،سینکڑوں افراد خودکشیاں کر چکے ہیں،آئی پی پیز کے ساتھ جو معاہدے کے کے ہیں انہیں منظر عام پر لایا جائے،انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ مفاد جن لوگوں نے حاصل کیا وہ مسلم لیگ ن کے لوگ ہیں،گزشتہ کئی دہائیوں سے یہ لوگ قوم کو لوٹ رہے ہیں
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی