پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما شائستہ پرویز خان نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ جو معاہدے کیے گئے ہیں وہ بین الاقوامی ہیں۔مسلم لیگ نون کے پاس اس کا کوئی حل نہیں ہے کہ ان پر عمل نہ کریں،پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں غربت افلاس اور مہنگائی سے ایک بڑے تصادم ہونے کا خطرہ ہے۔عام آدمی کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف میاں نواز شریف اور مریم نواز لوگوں کو بجلی میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور آئی پی پیز کے ساتھ جو معاہدات ہوئے ہیں ان کے لیے ان پر جائزہ لینا ہے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی