آئی وی وائی کالج آف مینجمنٹ سائنسز راولپنڈی کیمپس کے طلبا وطالبات کے 70 رکنی وفد نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ سینیٹ کے اعلی حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا اور انہیں پارلیمنٹ کے مختلف امور کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا، جہاں پارلیمنٹ کی تاریخ اور اس کے ارتقا پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفد کو سینیٹ کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی، جس میں سینیٹ کے قیام، اس کے تاریخی فیصلوں اور پارلیمانی روایات پر روشنی ڈالی گئی۔بعد ازاں، وفد کو سینیٹ ہال کا دورہ بھی کرایا گیا، جہاں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، قانون سازی کے عمل اور سینیٹ کے کردار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس دوران طلبہ نے سینیٹ کے امور اور پارلیمانی طرزِ عمل کے حوالے سے مختلف سوالات بھی کیے، جن کے تفصیلی جوابات دیے گئے۔وفد نے پارلیمنٹ ہائوس بارے آگاہی اور استقبال پر سینیٹ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس دورے کو ایک یادگار اور مفید تجربہ قرار دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی