آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے صوبائی پولیس کی تنخواہوں میں بلوچستان کے برابر اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی کہ بلوچستان میں ہے۔تفصیل کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو ایک خط لکھا ہے، آئی جی ذوالفقار حمید کی جانب سے وزیراعلی سے خیبر پختونخوا کو ہارڈ ایریا قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مراسلے میں انھوں نے کہا کہ کے پی پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابرکی جائیں، کے پی اور بلوچستان اندرونی، سرحدی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کررہے ہیں۔ذوالفقار حمید نے خط میں کہا کہ بلوچستان کو ہارڈ ایریا قرار دیا گیا ہے، خیبر پختونخوا میں بھی خطرات زیادہ ہیں، بلوچستان میں پولیس افسران، اہلکاروں کو زیادہ مالی مراعات دی جاتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس زیادہ قربانیاں دے رہی ہے مگر کم تنخواہیں ملتی ہیں، تنخواہوں میں واضح فرق پولیس میں بے چینی اور عدم اطمینان پیدا کررہا ہے۔مراسلہ میں آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ کیپی پولیس کی بہادری، دہشتگردوں کیخلاف جنگ اسے بہترین فورس بناتی ہے، فیصلے سے سالانہ مالی بوجھ 21 کروڑ 19 لاکھ روپے ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی