i پاکستان

آئی ٹی شعبہ کی برآمدات میں دسمبر 2024 میں 16 فیصد اضافہتازترین

January 21, 2025

آئی ٹی شعبہ کی قومی برآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 16.38 فیصد سے 348ملین ڈالر تک اضافہ ہوا۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 12 ماہ کی اوسط برآمدات کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات میں 16.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران آئی ٹی کے شعبہ کی برآمدات سے ماہانہ اوسطاً 299 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی