آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پیشرفت کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ،جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 94 ہزارپوائنٹس کی حدبحال ہوگئی ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 713 پوائنٹس بڑھکر94068پوائنٹس پرپہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 93 ہزار 355 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی