i پاکستان

آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونا اچھی بات، اس کے علاوہ کوئی چوائس نہیں تھی، اسد عمر کا ردعملتازترین

September 26, 2024

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اچھی بات ہے آئی ایم ایف معاہدہ ہوگیا ہے، آئی ایم ایف معاہدے کے علاوہ کوئی چوائس نہیں تھی۔ ایک انٹرویو میں اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بغیر آگے نہیں چل سکتے تھے، آج سے ایک سال پہلے کی نسبت معاشی حالات بہتر ہیں، بہت سارے اچھے اشاریے نظر آ رہے ہیں۔اسد عمر نے مزید کہا کہ امید ہے گروتھ کے حوالے سے بھی اگلے تین سے چار ماہ میں بہتری آئے گی، سیاسی عدم استحکام معیشت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، وزیراعظم کے کڑے فیصلے عوام کیلئے تھے، کڑے فیصلوں کا بوجھ غریب آدمی نے برداشت کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی