i پاکستان

آئی ایم ایف پروگرام سے میکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملے گی،وفاقی وزیر خزانہتازترین

July 13, 2024

 وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے میکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا  ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت ہمیں اسٹرکچرل ریفارمز یقینی بنانے کی ضرورت ہے، پبلک فنانس، توانائی اور حکومتی اداروں کے ایریاز میں استحکام ضروری ہے۔  ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئندہ سالوں میں اسٹرکچرل ریفارمز لائیں گے۔ واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈز اور پاکستان کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا دورانیہ 37 ماہ ہوگا۔ سٹاف لیول معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔ آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق قرض پروگرام میں مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کو مضبوط بنانے کے اقدامات اور ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی