i پاکستان

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پاکستانی معیشت کے لیے اہم ہے، وزیراعظمتازترین

August 30, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پاکستانی معیشت کے لیے بہت اہم ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)پروگرام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام ہماری معیشت کو نئی سمت دینے کے راستے کا تعین کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا ہوگا اور پاکستان کو خود کفیل بنانے کے لیے ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصلاحات کے ذریعے ہی معاشی بحران سے ملک کو نکال سکتے ہیں۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی