حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط قبول کرتے ہوئے ادویات پر بھی ٹیکس عائد کردیا۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے ہربل اور ہومیو پیتھک ادویات پر سیلز ٹیکس کی رعایت ختم کردی اور سیلز ٹیکس کے 8ویں شیڈول میں چھوٹ محدود کردی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ آٹھویں شیڈول میں ہربل اور ہومیو ادویات پر سیلز ٹیکس عائد ہوگا جبکہ نزلہ، زکام اور کھانسی کے جوشاندے پر بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا۔اسکے علاوہ ہربل کی سینکڑروں ادویات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز ہے جبکہ ہربل معجون، مربے اور سفوف پر بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ مختلف ہربل شربت اور گولیوں پر 18 فیصد، ہومیو پیتھک کے تمام قطروں والی ادویات اور ہومیو پیتھک کے تمام شربت اور کریم پر سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی