نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے برآمدی شعبے کے لیے بجلی 12 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ، برآمدی شعبے اور کسانوں کے لیے بجلی پر 65 ارب روپے کی سبسڈی ختم کردی گئی ہے اور کسانوں کے لیے بجلی3.60 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا اور کہا سبسڈی دینے اور ختم کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی