i پاکستان

آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام سے پاکستانی قرضوں میں مزید اضافہ ہوگا، معاشی تحقیقاتی ادارہ پرائمتازترین

October 24, 2024

معاشی تحقیقاتی ادارے پرائم نے کہا ہے کہ پاکستان نے اگر بروقت اصلاحات نہ کیں تو آئی ایم ایف کا آخری پروگرام نہیں ہوگا، آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام سے معاشی استحکام کے حصول میں مدد ملے گی۔معاشی تحقیقاتی ادارے نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے نئے قرض پروگرام پر رپورٹ جاری کر دی۔ معاشی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کے لیے ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری کر دی، نئے قرض پروگرام کی پہلی قسط سے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے قرض پروگرام سے پاکستان کے قرضوں میں مزید اضافہ ہوگا، قرض پروگرام سے بیرونی ادائیگیوں کے حصول میں مدد ملے گی۔پرائم کی رپورٹ کے مطابق نئے پروگرام کے اہداف میں پاکستان معاشی اصلاحات کو نظر انداز نہیں کرسکتا ہے، جولائی تا اگست پاکستان کو ٹیکس ہدف میں 98 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے، سرکاری اداروں کے نقصانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نجکاری کے پروگرام میں تیزی لانے کی ضرورت ہے، سرکار کے اخراجات میں کمی کے لیے رائٹ سائزنگ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی