عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )نے 29 اپریل تک اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالر کے اگلے بیل آوٹ پیکج کے لیے باضابطہ درخواست بھی کردی۔ اس کے علاوہ پاکستان نے آئندہ ماہ مئی میں آئی ایم ایف کا ریویو مشن پاکستان بھجوانے کی درخواست بھی کی ہے تا کہ آئندہ 3 برس کے لیے بیل آوٹ پیکج کی تفصیلات طے ہوسکیں۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 29 اپریل تک اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ گزشتہ ماہ 20 مارچ کو طے پایا تھا۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی، آخری قسط کی حتمی منظوری کے ساتھ ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی