i پاکستان

عدت نکاح کیس، خاور مانیکا پر پی ٹی آئی وکلا کا عدالت کے باہر حملہ ،تھپڑ ، بوتلیں ماریںتازترین

May 29, 2024

اسلام آباد کی عدالت میں آمد پر پی ٹی آئی وکلا نے بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا عدالت میں پیش ہونے کے لیے آئے جہاں عدالتی احاطے میں موجود پی ٹی آئی کے وکلا نے ان پر تشدد کیا اور تھپڑ مارے۔ خاور مانیکا پر وکیل کے تشدد کے بعد ان کے ساتھ موجود وکلا نے انہیں بچایا اور عدالت میں لے گئے۔ عدالت میں جج کے چیمبر میں جانے کے بعد بھی پی ٹی آئی وکلا نے کمرہ عدالت میں خاور مانیکا کو بوتلیں ماریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی