i پاکستان

عدم تشدد کا عالمی دن آج منایا جائے گاتازترین

October 01, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن آج دو اکتوبر(بدھ کو) منایا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہر سال 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر عدم تشدد کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا۔اس دن کو منانے کا مقصد مختلف ممالک کے درمیان قیام امن، برداشت اور عدم تشدد کے جذبات کو فروغ دینا ہے تاکہ عالمی مسائل اور تنازعات کو باہمی بات چیت سے حل کیا جا سکے۔ عالمی دن کے موقع پر سرکاری و غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات مین عدم تشدداور اس کی اہمیت کے حوالہ سے عام آدمی کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی