i پاکستان

عدلیہ میں ایک گروہ نے سیاست کرنے کا بیڑا اٹھالیا ہے،خواجہ آصفتازترین

May 15, 2023

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ میں ایک گروہ نے سیاست کرنے کا بیڑا اٹھالیا ہے، فیصلوں کی بنیاد سیاسی حمایت رکھی گئی ہے۔ فیصلے سیاسی بنیادوں پرنہیں،عدل وانصاف پر ہونے چاہئیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایک شخص کوریلیف دیاجارہاہے اور فتنے کو ہوادی جارہی ہے۔ وقت آگیا اپنے آئینی اور پارلیمانی اختیارات استمعال کیے جائیں۔ آئین کے مطابق جو کارروائی درج ہے اس پرعمل ہوناچاہیے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کورکمانڈرہاس پرحملہ کرنیوالوں کی پشت پناہی کی جارہی ہے، فوج آئین اورقانون کیمطابق اپنا کردار ادا کررہی ہے، جناح ہاس قائداعظم اور فوجی کمانڈر کا گھرتھا۔ جی ایچ کیو پر اس سے قبل طالبان نے حملہ کیا تھا، کیایہ چیزیں عدلیہ کو نظرنہیں آرہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا ایک طبقہ چیزوں کو بلڈوزکر رہا ہے، ایک شخص کو نوازا جارہا ہے، ہمارے ادارے کی آئینی طاقت کوچیلنج کیا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ کی آئینی طاقت کوچیلنج کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی