i پاکستان

عدلیہ کی چھٹیوں اور پنشن کا معاملہ پارلیمنٹ میں لا یا جائے ،خواجہ آصف کا مطالبہتازترین

July 25, 2024

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے عدلیہ کی چھٹیوں اور پنشن کے معاملے کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان میں زیر التوا مقدمات میں 3.9 فیصد اضافہ ہو گیا، پچھلے سال تک عدلیہ میں سالانہ تعطیلات 15 جون تا 11 ستمبر تھیں، اس سال موجودہ چیف جسٹس نے تعطیلات ایک ماہ کر دیں، انصاف کا یہ حال ہوکہ ہر 17 واں گھرانہ مقدمہ میں فریق ہو۔وزیر دفاع نے کہا ہے کہ انصاف کا یہ حال ہو کہ انصاف کے بڑے ایوانوں والے چھٹیوں پر چلے گئے، پارلیمنٹ میں چھٹیوں اور پنشن کے معاملے پر بحث ہونی چاہیے، ریاست سے تنخواہ لینے والوں کی تنخواہیں، مراعات کارکردگی کے تناسب سے ہونی چاہیئں، ٹیکس کے معاملات بھی برابر ہونے چاہیئں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی