سابق صدرسپریم کورٹ بارعابد زبیری نے کہا ہے کہ عدلیہ کے متعلق مارشل لا کیخلاف کھڑا نہ ہونے کا تاثرغلط ہے، فیصلہ غلط ہویا صحیح عمل درآمد کرنا پڑتا ہے، عدلیہ کے احکامات کی خلاف ورزی کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کب مارشل لا کیخلاف کھڑی ہوئی؟ یہ کہنا درست نہیں کہ عدلیہ مارشل لا کیخلاف کھڑی نہیں ہوئی، یہ ترمیم ضرورکر سکتے ہیں مگر بادی النظر میں یہ تو سپریم کورٹ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔عابد زبیری نے مزید کہا کہ ہرترمیم عدالت میں چیلنج ہوسکتی ہے، مسئلہ صرف اتنا ہے کہ وزرا ء پریس کانفرنس کرتے ہیں ججز پریس کانفرنس نہیں کرسکتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی