i پاکستان

عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج، درخواست فوری سماعت کیلئے مقررتازترین

May 27, 2024

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی جانب سے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کیاقدام کو سندھ ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کردیا گیا عدالت نے درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کرلی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کچھ دیر میں سماعت کرے گا، کراچی کے کورٹ رپورٹرز کی جانب سے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا ہے، درخواست،امین انور، شوکت کورائی اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں پیمرا ،وزارت انفارمیشن براڈ کاسٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پیمرا نے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن 21 مئی 2024 کو جاری کیا، پیمرا قواعد عدالتی لائیو رپورٹنگ کی اجازت دیتے ہیں، عدالتی رپورٹنگ پر پابندی عائد کرنے سے قبل اتھارٹی کی میٹنگ تک نہیں طلب کی گئی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پیمرا قوانین کے تحت پابندی سے قبل کورٹ رپورٹرز کا مقف نہیں سنا گیا ہے، کورٹ رپورٹنگ پر پابندی آئین کے آرٹیکل 8,9,10،18,19 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی