i پاکستان

عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی پٹیشن کوسماعت کے لیے مقرر کرنے سے روک دیاتازترین

May 10, 2024

لاہورہائیکورٹ رجسٹرارکو سلمان اکرم راجہ کی پٹیشن کوسماعت کیلیے مقرر کرنے سے روک دیا۔ جسٹس شاہدکریم نے ریمارکس میں کہاٹربیونل کیلیے میرا نام بھی تجویزکیاگیا ہے میں یہ کیس کیسے سن سکتا ہوں؟جس پروکیل نیدلائل دیتے ہوئے کہا یہ کسی جج کا ذاتی معاملہ نہیں لہذا عدالت یہ کیس سن سکتی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ججزکو ٹربیونل جج مقرر نہ کرنے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔سلمان اکرم راجہ نے اضافی ٹربیونلز کی تشکیل کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ،درخواست میں چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ملک کے دوسرے صوبوں کی ہائیکورٹس میں الیکشن ٹربیونلز کا تقرر کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی