i پاکستان

عدالت نے قتل کے مجرم کو عمر قیدو جرمانہ کی سزا سنا دیتازترین

July 12, 2024

سیشن کورٹ نے مخالف کو قتل کر نے والے مجرم کو عمر قید اور5لاکھ رو پے جر مانہ کی سزاکا حکم سنا دیا ہے۔استغاثہ کے مطابق مجرم نے 2021 میں عداوت بازی کی بنا ء پراپنے مخالف علی فر حان کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج محمد اویس نے تھانہ بٹا لہ کالونی کے مقدمہ قتل میں ملوث مجرم رضوان کو عمر قید اور5 لاکھ رو پے جر مانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔عدم ادائیگی جر مانہ کی صورت میں مجرم کو ایک سال قید کی مزید سزا بھگتنا ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی