اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 2 ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں فواد چوہدری پر سفری پابندی کی فہرست سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب جمع کرانے کے لیے عدالت سے وقت طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو ہفتوں کے لیے عارضی طور پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ فواد چوہدری 10 سے 24 اگست تک بیرون ملک جا سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی