i پاکستان

عدالت میں ایک اہم فیصلے سے الیکشن کی سیاست کا پانسہ پلٹ جائے گا، شیخ رشیدتازترین

August 24, 2022

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمدنے کہا کہ عدالت میں ایک اہم فیصلہ ہوگا جس کے باعث الیکشن کی سیاست کا پانسہ پلٹ جائے گا،دہشتگردی کوملک میں گلی ڈنڈے کا ماحول بنا دیا گیا،توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ کیس عدالت میں ختم ہو جائے گا، امپورٹڈ حکومت کے پاس عوام میں جانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے،یہ جہاز میں بھی سیکیورٹی ساتھ لے کر جاتے ہیں۔بدھ کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کوئی وزیر ایئرپورٹ میں سے گزرے تو عوام کے منہ سے چور چور کے نعروں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں،میں نے اپنی زندگی میں اتنی بے بس ، ناقص اور غیر پسندیدہ حکومت کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے،ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہے،اس ملک کے مسائل کا حل صرف فوری انتخابات ہیں،یہ انتخابات جتنی جلدی ہوں گے ان کی جان چھٹ جائے گی،غیر قیادت کے لوگ شہر شہر اور دیہات دیہات میں بجلی کے بل جلا رہے ہیں،وہ دن عنقریب ہے ویسے ہی لوگ مہنگائی کی وجہ سے خود کشیاں کررہے ہیں اب وہ خود کو جلائیں گے،عوام کے پاس بجلی کے بل، بچوں کے سکول کی فیس ، گھر کے راشن اور چولہا جلانے کے پیسے موجود نہیں ہیں، وہ ان چاروں چیزوں میں سے کوئی دو چیزیں ہی کر سکتے ہیں،عوام کے پاس تو مردے کو دفنانے کے پیسے بھی موجود نہیں ہیں۔صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمدنے کہا کہ سیاست یہی ہے کہ کسی کو اہل اور عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے، یہ اداروں کی نہیں بلکہ چند لوگوں کی خواہش ہے،یہ انشاء اللہ ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تیرہ جماعتیں عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں،قومی سلامتی اور ملکی دفاع قوم کے جذبات کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے،کوئی شخص اداروں سے بڑا نہیں ہو سکتا نہ ادارہ ملک سے بڑا ہو سکتا ہے،میر ے ساتھ جو ہوا سو ہوا ، دو موٹر سائیکل سواروں نے چیف سپورٹر اور ماجد سیٹھی کو سکس روڈ پر فائرنگ کر کے شہید کیا،وہ پی ٹی آئی کا ورکر تھا،میری اب تک جتنی بھی ضمانتیں ہوئی اسی نے کرائی تھیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی