i پاکستان

اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی گئیتازترین

December 23, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے پی ٹی آئی رہنما کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اعظم سواتی کے خلاف اسلام آباد میں15 مقدمات درج ہیں، مزید نیا مقدمہ درج نہیں ہوا، ایف آئی اے اور نیب میں بھی کوئی نیا مقدمہ درج نہیں۔بعدازاں رپورٹ پیش ہوجانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی