i پاکستان

اعظم سواتی کا سندھ میں مقدمات کی تفصیلات جاننے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوعتازترین

November 20, 2024

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے سندھ میں درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ اعظم سواتی نے آئینی درخواست اپنے اٹارنی یونس خان کے ذریعے دائر کی ہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ مجھے علم نہیں کے میرے خلاف سندھ کے کس شہر میں کونسا مقدمہ درج ہے۔ موجودہ صورتحال میں مجھ اپنی جان،عزت، چادر اور چار دیواری کی پامالی کا خطرہ ہے۔پولیس اور دیگرحکام سے درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں۔ پولیس سے درج مقدمات کی نقول بھی طلب کی جائیں۔ پولیس اور دیگر کو درخواستگزار کے آئینی حقوق پامال کرنے سے روکا جائے۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ سندھ اور آئی جی پولیس سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی